13 ستمبر 2012 - 19:30

جنرل نقدی نے کہا: اگر سعودی بادشاہ سچ بولتے ہیں کہ وہ خادم الحرمین الشریفین ہیں تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کھلی بےحرمتی کے بدلے میں کم از کم ایک مہینے تک امریکہ کو تیل کی ترسیل بند کرنی چاہئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بسیج مستضفین کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے امریکہ کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دین مبین مبین اسلام کی توہین پر مبنی فلم پر بعض اسلامی ممالک کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا عالم اسلام متحد ہوکر امریکہ کے اس بھونڈے اقدام سے نفرت و بیزاری کا اعلان کررہی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حجاز سے کوئی صدا سنائی نہيں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا: ہم پوچھتے ہیں کہ سعودی بادشاہ اور آل سعود کی سلطنت خادم الحرمین الشریفین کیوں کہلواتی ہے اور سعودی حکمران اپنے آپ کو حرم شریف نبوی (ص) کے متولی کیوں سمجھتے ہیں اور اگر ان کے یہ دعوے درست ہیں تو پھر منہ کیوں نہيں کھولتے اور اسلام پر ہونے والی یلغار کا جواب کیوں نہيں دیتے؟انھوں نے سوال اٹھایا: وہ وہابی جو صرف اپنے آپ کو اصل مسلمان سمجھتے ہیں اور باقی شیعہ اور سنی مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں، اسلام پر آنے والی اس مصیبت کے مقابلے میں کوئی حرکت کیوں نہیں کرتے؟بریگیديئر جنرل نقدی نے کہا: ریاض میں امریکی سفارتخانے اور جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے سوا، امریکی سفارتخانے پوری دنیا میں وحشت زدہ ہیں۔ ریاض اور جدہ میں امریکی سفارتکاروں کو ایک نعرہ بھی نہیں سنائی دے رہا ہے اور اسی سادہ سے قیاس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہابیت اور آل سعود امریکہ اور صہیونیوں کے حلقہ بگوش ہیں۔ انھوں نے کہا: بڑی آسانی سے مسلمانوں کو کافر قرار دینے والے وہابی، اپنے آپ کو کوچہ و بازار کے نہتے اور بےگناہ انسانوں کو بموں کا نشانہ بنانے کے حوالے سے حق بجانب سمجھتے ہیں اور بڑي آسانی سے بےگناہ بچوں اور خواتین کو شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کی پاداش میں قتل کردیتے ہیں اور اپنے آپ کے دنیا میں اصل اسلام کے واحد داعی سمجھتے ہیں اب ان سے سوال یہ ہے کہ وہ اتنی صریح بے حرمتیوں اور گستاخیوں اور نفرت انگیز اقدامات کے سامنے خاموش کیوں ہیں؟ انھوں نے کہا: اگر سعودی بادشاہ سچ بولتے ہیں کہ وہ حرم شریف نبوی (ص) کے خادم ہیں تو وہ اس واضح اور برملا گستاخی کے بدلے، کم از کم ایک مہینے تک امریکہ کو اپنے تیل کی ترسیل بند کردیں۔انھوں نے کہا: اگر کویت اور قطر کی حکومتیں سچ بولتی ہیں کہ شام کے دہشت گردوں کی حمایت سے ان کا مقصد "اسلام کا تحفظ" ہے تو انہیں امریکہ اور دوسرے شاتمین کو تیل و گیس کی ترسیل بند کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا: توہین رسالت کے یہ امریکی ریاستی اقدام اور اس پر اکثر مسلم اقوام کے شدید رد عمل اور مذکورہ ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے درمیان موازنہ کرنے سے کہ امریکہ اور صہیونیت سے وابستہ حکام کی دروغ گوئی اور اسلامیت کے جھوٹے دعوؤں کا پول بخوبی کھل گیا ہے۔

...........

/110